Click Here

Sunday, August 12, 2012

دیکھ محبت کا دستور


دیکھ محبت کا دستور

تو مجھ سے،میں تجھ سے دور

تنہا تنہا پھرتے ہیں

دل ویران، آنکھیں بے نور

دوست بچھڑتے جاتے ہیں

شوق لئے جاتا ہے دور

ہم اپنے غم بھول گئے

آج کسے دیکھا مجبور

سورج ڈوب چلا ناصر

‎... اور ابھی منزل ہے دور‎  

No comments:

Post a Comment