Click Here

Tuesday, August 14, 2012

عشق بنتا ہے کس گھڑی صّیاد‎ ‎؟














عشق بنتا ہے کس گھڑی صّیاد ؟

جب وفا زِیر دام ہوتی ہے

ہم نے سوچا تھا جب وہ مل جائیں گے

ان کے ملنے سے ہم پھر بدل جائیں گے

ہم جو رہتے تھے تنہا اداس سارا دن

ان کی قربت میں ہم پھر بہل جائیں گے

وہ دیں گے سہارا ہمیں آگے بڑھ کے

گر جو راہ میں کبھی ہم پھسل جائیں گے

ہم جو بکھرے تھے ٹوٹ کر زندگی میں

ان کے ملنے سے ہم پھر سنبھل جائیں گے

وہ بھی چھوڑ دے گا کیا خبر تھی شیراز

اتنی جلدی میرے ارماں جل جائیںگے

No comments:

Post a Comment