Click Here

Tuesday, September 25, 2012

میرے پاس وقت ذرا نہیں میرے ہمسفر ابھی سوچ لے



تو میری جبیں پہ لکھا نہیں میرے ہمسفر ابھی سوچ لے
ابھی راسته بھی ہے دھول میں ابھی فائدہ بھی ہے بھول میں

ابھی مجھ کو تجھ سے گِلا نہیں میرے ہمسفر ابھی سوچ لے
میں جنم جنم سے ناراض ہوں میں جنم جنم سے اداس ہوں

میں کبھی بھی کھل کے ہنسا نہیں میرے ہمسفر ابھی سوچ لے
تو ہے خواب خواب پکارتا میری آنکھ میں نہیں اشک بھی

میں کے مدتوں سے جیا نہیں میرے ہمسفر ابھی سوچ لے
تجھے خوشبئوں کی ہے آرزو تجھے روشنی کی ہے جستجو

میں ہوا نہیں میں دیا نہیں میرے ہمسفر ابھی سوچ لے
تجھے آنسوں کا پتہ نہیں تجھے رتجگوں کا گمان نہیں

تجھے اس سے آگے پتہ نہیں میرے ہمسفر ابھی سوچ لے
کہیں چھوٹ سکتا ہے درمیان نا زمین ملے گی نا آسمان

تجھے راستے کا پتہ نہیں میرے ہمسفر ابھی سوچ لے
مجھے ڈھونڈتا ہی پھرے گا تو نا جئے گا روز مرے گا تو

میں کبھی بھی گھر پہ ملا نہیں میرے ہمسفر ابھی سوچ لے
کہو ! لوٹنا ہے کبھی یا میرے درد سن میرے مہربان

میرے پاس وقت ذرا نہیں میرے ہمسفر ابھی سوچ لے

No comments:

Post a Comment