Click Here

Tuesday, August 14, 2012

بھنور کی گود میں جیسے کنارہ ساتھ رہتا ہے


بھنور کی گود میں جیسے کنارہ ساتھ رہتا ہے

کچھ ایسے ہی تمہارا اور میرا ساتھ رہتا ہے

محبت ہو کہ نفرت ہو اسی سے مشورہ ہو گا

مری ہر کیفیت میں استخارہ ساتھ رہتا ہے

سفر میں عین ممکن ہے میں خود چھوڑ دوں لیکن

دعائیں کرنے والوں کا سہارا ساتھ رہتا ہے

مرے مولا نے مجھ کو چاہتوں کی سلطنت دے دی

مگر پہلی محبت کا خسارہ ساتھ رہتا ہے

اگر سید مرے لب پر محبت ہی محبت ہے

... تو پھر یہ کس لئے نفرت کا دھارا ساتھ رہتا ہے‎ ‎ 

No comments:

Post a Comment