Click Here

Tuesday, October 1, 2013

اے دل دیوانہ : ابن انشاء

اے دل دیوانہ : ابن انشاء

مہجور ہے دکھانا ؟
رنجور ہے دکھانا ؟
ا پنے سے غافل تھا
ا ن کو بھی نہ پہچانا
کیوں اے دل دیوانہ
وہ آپ بھی آتے تھے
ہم کو بھی بلاتے تھے
کل تک جو حقیقت تھی
کیوں آج ہےا فسانہ
ہاں اے دل دیوانہ
وہ آج کی محفل میں
ہم کو بھی نہ پہچانا
کیاسوچ لیا دل میں
کیوں ہو گیا بیگانہ
کیوںا ے دل دیوانہ
ہاں کل سے نہ جائیں گے
پر آج تو ہو آئیں
ہاں رات کے دریا میں
مہتاب ڈبو آئیں
وہ بھی ترا فرمانا
ہاں اے دل دیوانا

ابن انشاء

No comments:

Post a Comment