Click Here

Tuesday, October 1, 2013

چہرے پہ مرے زُلف کو پھیلاؤ کسی دن


چہرے پہ مرے زُلف کو پھیلاؤ کسی دن
کیا روز گرجتے ہو ۔۔ برس جاؤ کسی دن

رازوں کی طرح اُترو مرے دل میں کسی شب
دستک پہ مرے ہاتھ کی کھُل جاؤ کسی دن

پیڑوں کی طرح حُسن کی بارش میں نہا لوں
بادل کی طرح جھوم کے گھر آؤ کسی دن

خُوشبو کی طرح گُزرو مرے دل کی گلی سے
پُھولوں کی طرح مجھ پہ ۔۔ بکھر جاؤ کسی دن

پھر ہاتھ کو خیرات ملے بندِ قبا کی
پھر لُطفِ شبِ وصل کو دوہراؤ کسی دن

گزریں جو مرے گھر سے تو رُک جائیں ستارے
اِس طرح مری رات کو چمکاؤ کسی دن

میں اپنی ہر اِک سانس اُسی رات کو دے دوں
سر رکھ کے مرے سینے پہ ۔۔ سُو جاؤ کسی دن ۔۔۔۔

امجد اسلام امجد

No comments:

Post a Comment