Click Here

Friday, August 30, 2013

Jeene Laga Hoon Pehle Se Ziada Lyrics

Jeene Laga Hoon Pehle Se Ziada,
Pehle Se Ziada Tum Pe Marne Laga Hoon,
Main, Mera Dil Aur Tum Ho Yahan,
Phir Kiyun Ho Palkein Jhukaye Wahan,
Tum Sa Haseen Pehle Dekha Nahi,
Tum Is Se Pehle The Jaane Kahan,
Jeene Laga Hoon Pehle Se Ziada,
Pehle Se Ziada Tum Pe Marne Laga,
Hmmmmm ... Hoo ...

Rehte Ho Aa Ke Jo Tum Paas Mere,
Tham Jaye Pal Ye Waheen,
Bas Main Ye Sochoon,
Sochon Mein Tham Jaye Pal Ye,
Paas Mere Jab Ho Tum ... (x2)
Chalti Hain Saansein Pehle Se Ziada,
Pehle Se Ziada Dil Theharne Laga ...
Hmmmmm ... Hoo ...

Tanhaiyon Mein Tujhe Dhoonde Mera Dil,
Har Pal Ye Tujh Ko Hi Soche Bhala Kiyun ?
Tanhai Mein Dhoonde Tujhe Dil,
Har Pal Tujh Ko Soche (x2)
Milne lage Dil, Pehle Se Ziada
Pehle Se Ziada Ishq Hone Laga ...
Hmmmm ... Hoo ...

Thursday, August 29, 2013

بس ایک معافی ، ہماری توبہ کبھی جو ایسے ستائیںتم کو

بس ایک معافی ، ہماری توبہ کبھی جو ایسے ستائیں تم کو
لو ہاتھ جوڑے ، لو کان پکڑے ، اب اور کیسے منائیں تم کو

تمہارے آتے ہی اس نگر سے، ہمیں رقابت سی ہو گئی ہے
میں یہ شرارت بھی کیسے سہہ لوں کہ چھو رہی ہیں ہوائیں تم کو

تم آئینہ ہو اور سنگ باری یہاں کے لوگوں کا مشغلہ ہے
ہر ایک پتھر سے ڈھال بن کر،بھلا کہاں تک بچائیں تم کو

جو سچ کہیں تو ، تمھیں تو غصے نے اور دلکش بنا دیا ہے
ہمارے من کو تو سوجھتا ہے ، اب اورغصہ دلائیں تم کو

تو کیا تم اب تک ، ہماری نظروں کے سب تقاضوں سے بے خبر ہو؟
ہمیں محبت ہے تم سے پاگل، اب اور کیسے بتائیں تم کو

بتائیں تم کو بچھڑتے لمحے ، لبوں کی لغزش کا کیا سبب تھا؟
سنا تھا وقتِ قبولیت ہے ، سو دے رہے تھے دعائیں تم کو

خواب اس کے ہیں جو چرا لے جاۓ

خواب اس کے ہیں جو چرا لے جاۓ
نیند اس کی ہے جو اڑا لے جاۓ

زلف اس کی ہے جو اسے چھو لے
بات اس کی ہے جو بنا لے جاۓ

تیغ اس کی ہے شاخ_ گل اس کی
جو اسے کھینچتا ہوا لے جاۓ

یوں تو اس پاس کیا نہیں پھر بھی
ایک درویش کی دعا لے جاۓ

زخم ہو تو کوئی دہائی دے
تیر ہو تو کوئی اٹھا لے جاۓ

قرض ہو تو کوئی ادا کر دے
ہاتھ ہو تو کوئی چھڑا لے جاۓ

لو دیے کی نگاہ میں رکھنا
جانے کس سمت راستہ لے جاۓ

دل میں آباد ہیں جو صدیوں سے
ان بتوں کو کہاں خدا لے جاۓ

خواب ایسا کہ دیکھتے رہیے
یاد ایسی کہ حافظہ لے جاۓ

میں غریب الدیار، میرا کیا
موج لے جاۓ یا ہوا لے جاۓ

خاک ہونا ہی جب مقدر ہے
اب جہاں بخت نارسا لے جاۓ

کوئی بھی کیوں مجھ سے شرمندہ ہوا

کوئی بھی کیوں مجھ سے شرمندہ ہوا
میں ہوں اپنے طور کا ہارا ہوا

دل میں ہے میرے کئی چہروں کی یاد
جانیے میں کِس سے ہوں رُوٹھا ہوا

شہر میں آیا ہوں اپنے آج شام
اک سرائے میں ہوں میں ٹھیرا ہوا

بے تعلق ہوں اب اپنے دل سے بھی
میں عجب عالم میں بے دنیا ہوا

ہے عجب اک تیرگی در تیرگی
کہکشانوں میں ہوں میں لپٹا ہوا

اب ہے میرا کربِ ذات آساں بہت
اب تو میں اس کو بھی ہوں بھُولا ہوا

مال بازارِ زمیں کا تھا میں *جون*
آسمانوں میں میرا سودا ہوا

Wednesday, August 28, 2013

وفا سا قیمتی گوہر لٹا کر لوٹ آئی ہوں

وفا سا قیمتی گوہر لٹا کر لوٹ آئی ہوں
کسی کے ظرف کی حد آزما کر لوٹ آئی ہوں

بجھی آنکھوں میں اب صحرا‘ بسے یا خواب یا بادل
میں ہر امید اشکوں میں بہا کر لوٹ آئی ہوں

اچانک ہی مسیحا کی حقیقت کھل گئی مجھ پر
میں رستے زخم سینے سے لگا کر لوٹ آئی ہوں

وہ اک سپنا کہ جس کی چاہ میں اک عمر جاگی تھی
اسی سپنے سے اب نظریں چرا کر لوٹ آئی ہوں

کہاں سودا سمایا تھا کہ منزل تک پہنچنا ہے
کہاں منزل کو پھر نزدیک پا کر لوٹ آئی ہوں

مجھے اسکو بتانا تھا میں اس بن جی نہیں سکتی
مگر یہ بات ہونٹوں میں دبا کر لوٹ آئی ہوں

بہت ہی زعم تھا ناصح کو اپنی پارسائی پر
اسے میں سچ کا آئینہ دکھا کر لوٹ آئی ہوں

کسی کی راہ میں آنکھیں جلائیں دل جلا ڈالا
پھر انکی راکھ ساگر میں بہا کر لوٹ آئی ہوں

مجھے اب عمر ساری دشتِ حیراں میں بھٹکناہے
پلٹ جانے کا ہر نقشہ مٹا کر لوٹ آئی ہوں

یہ دل پر منکشف ہے کہ جدا ہے اسکا ہر رستہ
مگر پھر دل کی ہی باتوں میں آکر لوٹ آئی ہوں

وہ جو شہرِ دل تھا اجڑ گیا

وہ جو شہرِ دل تھا اجڑ گیا
وہ جو خواب تھا بکھر گیا
کبھی موسموں کی نظر لگی
کبھی وہموں نے ڈرا دیا
کبھی زندگی کی کتاب سے
ہمیں جس نے چاہا مٹا دیا
بس اسی لیے وہ جو جا رہا تھا دور تک
اُسے دیکھتے ہی رہے مگر، نہیں دی صدا
اسے روکتے بھی تو کس لیے؟
اسے روکتے بھی تو کس لیے؟

اے دل ان آنکھوں پر نہ جا

اے دل ان آنکھوں پر نہ جا
جن میں وفور_ رنج سے
کچھ دیر کو تیرے لئے
آنسو اگر لہرا گئے
یہ چند لمحوں کی چمک
جو تجھ کو پاگل کر گئی!
ان جگنوؤں کے نور سے
چمکی ہے کب وہ زندگی
جس کے مقدر میں رہی
صبح طلب سے تیرگی
کس سوچ میں گم سم ہے تو
اے بے خبر! ناداں نہ بن
تیری فسردہ روح کو
چاہت کے کانٹوں کی طلب
اور اس کے دامن میں
فقط
ہمدردیوں کے پھول ہیں

احمد فراز

ہم جو ڈوبے ہیں تو سورج کی طرح

وہ کہ خود اپنے تغافل سے بھی انجان رہے
ہم وفا کرتے رہے اور پشیمان رہے

زرد پتے کی طرح ترک_ تعلق نہ کریں
ہوں الگ ایسے کہ تجدید کا امکان رہے

نفرتیں، پیار، وفا، جزبہ ایثار و خلوص
دل وہ گھر جس میں ہمیشہ نئے مہمان رہے

اک نیا آدمی ڈھونڈا ہے خود اپنے اندر
یعنی اک عمر تک اس وصف سے انجان رہے

اس بلندی نے تو رشتہ بھی زمین سے توڑا
فاصلے کم ہوں تو اپنوں کی بھی پہچان رہے

ہم جو ڈوبے ہیں تو سورج کی طرح اے مہدی
تا کہ اک اور نئی صبح کا امکان رہے

چراغ دینے لگے گا دھواں نہ چھو لینا

چراغ دینے لگے گا دھواں نہ چھو لینا
تو میرا جسم کہیں میری جاں نہ چھو لینا

زمیں چھٹی تو بھٹک جاؤ گے خلاؤں میں
تم اڑتے اڑتے کہیں آسماں نہ چھو لینا

نہیں تو برف سا پانی تمہیں جلا دے گا
گلاس لیتے ہوۓ انگلیاں نہ چھو لینا

ہمارے لہجے کی شائستگی کے دھوکے میں
ہماری باتوں کی گہرائیاں نہ چھو لینا

اڑے تو پھر نہ ملیں گے رفاقتوں کے پرند
شکایتوں سے بھری ٹہنیاں نہ چھو لینا

مروتوں کو محبت نہ جاننا، عرفان
تم اپنے سینے سے نوک_ سناں نہ چھو لینا !

پنچھی پر جانے کیا بیتی‎ ‎؟

ماتھے پر اک چاند جڑا ہے
گھر پھر بھی تاریک پڑا ہے

داغ رہا ہے سوہل کلائی
بانہہ میں سرخ انگار کڑہ ہے

دلہن گھٹ کر مر جاۓ گی
مان لیا سسرال بڑا ہے

برف پہ اپنے نام کھدے ہیں
سر پر سورج آن کھڑا ہے

پنچھی پر جانے کیا بیتی
پنجرے میں اک پنکھ پڑا ہے

ماں کے پیار سے مہنگی موٹر
بچہ اپنی ضد پہ اڑا ہے

دھرتی مانگے بیج اور پانی
دہقاں خالی ہاتھ کھڑا ہے

رستے میں ہے آگ کا دریا
سحر ترا کاغذ کا گھڑا ہے

Tuesday, August 27, 2013

میرے چارہ گر‎ ‎!

میرے چارہ گر‎ ‎!

میرے درد کی تجھے کیا خبر
تو میرے سفر کا شریک ہے
نہیں ہم سفر؟
میرے چارہ گر،میری چارہ گر
میرے ہاتھ سے تیرے ہاتھ تک
وہ جو ہاتھ بھر کا تھا فاصلہ
کئی موسموں میں بدل گیا
اسے ناپتے اسے کاٹتے
میرا سارا وقت نکل گیا
نہیں جس پہ کوئی نشانِ پا
میرے سامنے ہی وہ رہ گذر
میرے چارہ گر
میرے درد کی تجھے کیا خبر‎ ‎؟؟

Lag Ja Gale Ke Phir Ye Haseen Raat Ho Na Ho,

Lag Ja Gale Ke Phir Ye Haseen Raat Ho Na Ho,
Shayad Phir Is Janam Mein Mulaqaat Ho Na Ho,
Hum Ko Mili Hain Aaj, Ye Gharriyan Naseeb Se,
Jee Bhar Ke Dekh Lijiye Hum Ko Qareeb Se,
Phir Aap Ke Naseeb Mein Ye Baat Ho Na Ho,
Phir Is Janam Mein Mulaqaat Ho Na Ho,
Lag Ja Gale Ke Phir Ye Haseen Raat Ho Na Ho,
Paas Aaiye Ke Hum Nahi Aaein Ge Baar Baar,
Baanhein Gale Mmein Daal Ke Hum Ro Lain Zaar Zaar,
Aankhon Se Phir Ye Pyar Ki Barsaat Ho Na Ho,
Lag Ja Gale Ke Phir Ye Haseen Raat Ho Na Ho,
Shayad Phir Is Janam Mein Mulaqaat Ho Na Ho ...

www.zahid-shah.blogspot.com/

Lyrics Of Deewana Kar Raha Hai ...

Teri Baanhon Mein Mili,
Aisi Raahat Si Mujhe,
Ho Gai Jaan-e-Jaan,
Teri Aadat Si Mujhe,
Dekhoon Main Jab Tujh Ko To,
Tab Mera Din Ye Dhale,
Deewana Kar Raha Hai,
Tera Roop Sunehra,
Musalsal Khal Raha Hai,
Mujh Ko Ab Ye Sehra,
Bata Ab Jayein To Jayein Kahaan ?

Dard Ka Aalam Hai Har Dam,
Tere Bin O Mere Humdam,
Aankhon Mein Dikhti Hain Maayoosiyan,
Jahan Bhi Jaoon Tere Bin,
Bari Mushkil Se Guzre Din,
Chubhti Hain Dil Ko Teri Khaamoshiyan,
Raaz Gehra Jo Hai Tera,
Dar Hai Kaisa, Tu Hai Mera,
Deewana Kar Raha Hai,
Tera Roop Sunehra,
Musalsal Khal Raha Hai,
Mujh Ko Ab Ye Sehra,
Bata Ab Jayein To Jayein Kahaan ?

Dhul Gaye Dil Ke Saare Gham,
Khushi Se Aankhein Hai Ye Nam,
Zindagi Mein Tu Meri Jab Se Aa Geya,
Dil Ka Armaan Bana Hai Tu,
Meri Pehchaan Bana Hai Tu,
Saanson Mein Rooh Ban Ke Tu Samaa Geya,
Jaan Bhi Teri, Dil Bhi Tera,
Tujh Se Hai Mera Sawera,
Deewana Kar Raha Hai,
Tera Roop Sunehra,
Musalsal Khal Raha Hai,
Mujh Ko Ab Ye Sehra,
Bata Ab Jayein To Jayein Kahaan ?

Contribute : Zahid Shah
www.zahid-shah.blogspot.com/