Click Here

Tuesday, January 8, 2013

دل میں رہنے کی جگہ دو تو مزہ آجائے

دل میں رہنے کی جگہ دو تو مزہ آجائے
زلف زنجیر بنا دو تو مزہ آجائے

چشمِ حیراں کو تجلی کی ہے خواہش ہر پل
پھر سے اک طُور جلا دو تو مزہ آجائے

وصل کا خواب جو دیکھا تھا شبِ فرقت میں
اسکو تعبیر بنا دو تو مزہ آجائے

میرا ہمشکل ہے اک شخص سرِ آئینہ
تم اسے مجھ سے ملا دو تو مزہ آجائے

زندگی کی تو سبھی ہم کو دعا دیتے ہیں
تم ہمیں زہر پلا دو تو مزہ آجائے

میں تو صحرا ہوں محبت کا مرے خشک ہیں لب
تم مری پیاس بجھا دو تو مزہ آجائے

دل کا ویرانہ ہے تاریک بہت، لیکن تم
آکے اک شمع جلا دو تو مزہ آجائے

روز پیتا ہوں سَبُو سے تو اسد، اِم شَب تم
اپنے ہونٹوں سے پلا دو تو مزہ آجائے

جون ایلیا

No comments:

Post a Comment