کسی کے دھیان میں تم کھو گئے کیا
کہو تم بھی کسی کے ہو گئے کیا
زمانہ ہو گیا تم کو گئے کیا
پرانے زخم اچھے ہو گئے کیا
شب فرقت کے مرے سو گئے کیا
اسے بھولے زمانے ہو گئے کیا
Blog Of Urdu Poetry Contain Urdu Ghazals, Love Shayari, Sad Urdu Poetry, Romantic Urdu Poetry, And Famous Urdu Hindi Poetry By Famous Pakistani And Indian Poets.
محبت ہے
تم سے کتنی محبت ہے یہ میں بتا نہیں سکتی
اپنی زندگی میں تمھاری اہمیت جتا نہیں سکتی
میری زندگی کا ہر لمحہ تمہی سے شروع ہوتا ہے
تم سے دور رہ کے ایک پل بھی اکیلے بتا نہیں سکتی
ممکن ہے میں خود کو بھول جاؤں
پر تجھے بھولنے کی خطا میں کر نہیں سکتی
تم میرے دل میں ہی نہیں میرے روم روم میں بسے ہو
تم سے بچھڑ کے میں یہ زندگی جی نہیں سکتی
یقین نہیں ہوتا کے تم چاہتے نہیں ہمیں
اپنے درد کو اپنی زبان سے بیان کر نہیں سکتی
آج وعدہ ہے میرے دل سے او میرے صنم
تمھارے سوا میں کسی اور کو چاہ نہیں سکتی
یہ تم جانتی ہو میں ضدی بہت ہوں
انا بھی ہے مجھ میں
میں سنتا ہوں دل کی (فقط اپنے دل کی)
کسی کی کوئی بات سنتا نہیں ہوں
مگر اپنی دھن میں صبح و شام رہنا
کوئی درد اپنا کسی سے نہ کہنا
یہ عادت ہے میری
میں عادت بھی کوئی بدلتا نہیں ہوں
یہ تم جانتی ہو
مگر یہ بھی سچ ہے
میں ضد چھوڑ دوں گا
انا کی یہ دیوار بھی توڑ دوں گا
بدل لوں گا ہر ایک عادت بھی اپنی
"اگر تم کہو گی"