بہت امید رکھنا اور پھر بے آس ہونا بھی
بشر کو مار دیتا ہے بہت حسّاس ہونا بھی
سنو اک کان سے اور دوسرے سے پھینک دو باہر
بہت تکلیف دہ ہے صاحبِ احساس ہونا بھی
یونہی تو ابر رحمت کی طلب کرتا نہیں کوئی
ضروری ہے مقدّر میں ذرا سی پیاس ہونا بھی
بہت سے قلب روک جاتے ہیں خوشیوں کی خبر پا کر
... ہمیں تو خوب جچتا ہے غموں کا راس ہونا بھی
No comments:
Post a Comment